Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا

Now Reading:

کراچی میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا
KHI

کورونا کی پانچویں لہرکے دوران کراچی میں مثبت کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح صرف 5.07  فیصد رپورٹ ہوئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 527 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں سے208  کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 مریض انتقال کر گیا ،سندھ بھر میں 706 اومیکرون کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ 230 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،213 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 16 وینٹیلیٹرز پر زیر علاج ہیں ۔

Advertisement

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید31 اموات

 ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 31 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 360کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ ایک ہزار 680 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار40 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں41 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار522، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار955، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 63، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار839، بلوچستان میں 35 ہزار 274، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 669اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 454 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار30، خیبر پختونخوا 6 ہزار 207، اسلام آباد ایک ہزار4، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 373 اور آزاد کشمیر میں 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر