
اسلام آباد کی پولیس بھی نااہل اور غیر تجربہ کار نکلی، موٹرسائیکل سوار دسویں جماعت کے طالب علم پر فائرنگ کردی، حذیفہ کو زخمی حالت میں پمز اسپتال لے جایا گیا، فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے 10 ویں جماعت کا طالب علم زخمی ہوگیا، حذیفہ نامی بچے کو گولی پاؤں میں لگی، جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔
حذیفہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا ٹیوشن کے بعد دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی۔
والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کو خود پمز اسپتال منتقل کیا، حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کو نہ رکنے پر فائرنگ کی، چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا ہے۔
ادھر آئی جی اسلام آباد پمز پہنچ گئے جہاں انہوں نے لواحقین کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرادی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News