
سن رائزرس حیدرآباد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسسٹنٹ کوچ سائمن کیٹچ نے فرنچائز سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
فرنچائز مطابق سابق آسٹریلوی بلے باز نے بائیو سیکیورٹی پابندیوں اور خاندانی مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو دستیاب نہیں کیا۔
فرنچائز کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے محسوس کیا کہ کنٹرول شدہ بائیو بلبل کے اندر رہنا بہت لمبا ہے اور انہوں نے خاندانی مسائل کا بھی ذکر کیا ہے اور ہم نے اتفاق کیا کہ انہیں رہا کیا جائے۔
سن رائزرس حیدرآباد سائمن ہیلمٹ کواسسٹنٹ کوچ کا کردار سنبھالنے کے لیے لایا ہے۔
50 سالہ ہیلمٹ اس سے قبل 2012 سے 2019 تک حیدرآباد ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے، انہوں نے 2015 میں سی پی ایل ٹائٹل تک ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی کوچنگ بھی کی۔
ماضی میں کیٹچ نے بالترتیب کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ بطور اسسٹنٹ اور ہیڈ کوچ کام کیا ہے۔
پچھلے سال انہیں خاندانی مسائل کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں روئل چلنجر بنگلور کے ساتھ اپنی مدت کو کم کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال سن سیزرس حیدرآباد پانچ سال بعد بھی پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News