فخر امام نے کہا ہے کہ چین ،انڈیا ودیگر ممالک بی ٹی ٹیکنالوجی پر چلے گئے مگر ہم نہیں گئے۔
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ ریسرچ سیڈ ٹیکنالوجی ابھی عالمی سطح تک نہیں پہنچی، 2014 تک پنجاب سیڈ کارپوریشن بہت اچھا کام کررہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کپاس میں گزشتہ سال پنجاب میں 53 فیصد نان سرٹیفائڈ سیڈ تھا، کاٹن سیٍڈ کا مسئلہ ہے، چین ،انڈیا ودیگر ممالک بی ٹی ٹیکنالوجی پر چلے گئے ہم نہیں گئے۔
فخر امام نے کہا ہے کہ چار مرتبہ کپاس کی قیمت پر میرے ساتھیوں نے مخالفت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
