Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10ملزمان گرفتار

Now Reading:

راولپنڈی پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر کے  پتنگ بازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  10ملزمان گرفتار کرکے  2000سے زائد پتنگیں اور  18ڈوریں برآمد کرلی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ائیر پورٹ پولیس نے محمد اسامہ سے 700 پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کیں جبکہ رتہ امرال پولیس نے حماد علی سے50پتنگیں اور2ڈوریں برآمد کیں۔

اسکے علاوہ صادق آباد پولیس نے محمد بلال سے300پتنگیں اور07ڈوریں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔

Advertisement

ہلاک ہونے والوں میں سے اکثر ایسے افراد ہوتے ہیں جنہیں پتنگ بازی کا کوئی شوق نہیں ہوتا نہ ہی وہ اس قاتل کھیل کا طریقہ جانتے ہیں بلکہ وہ ویسے ہی کسی آوارہ ڈور کی زد میں آ کر بے دردی سے جان دے دیتے ہیں یعنی پتنگ بازی ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی اپنا نقصان کم جبکہ دوسروں کا زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔

یہ نقصان ایسے ہوتے ہیں جن کا کبھی ازالہ نہیں ہو سکتا، پتنگ بازی کے نتیجے میں مالی نقصان شاید ہی کہیں ہوتا ہے اس میں اکثر و بیشتر جانی نقصان ہی ہوتا ہے۔

اسکے علاوہ خود پتنگ بازی کے شوقین افراد بھی اس شوق کی وجہ سے چھتوں سے گرنے، بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے اور پتنگ کی ڈور پکڑنے کی تگ و دو میں حادثات یا لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں۔

 پتنگ باز خود بھی خطرے میں رہتے ہیں کبھی چھت سے گرنے کا خطرہ اور کبھی بجلی کے تاروں سے کرنٹ وغیرہ کا خطرہ ہر وقت موجود رہتا ہے اس لیے ایسا کھیل جس میں جان کا خطرہ ہر دم لاحق ہو کسی صورت جائز نہیں ہو سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
588 خطرناک عمارتیں منہدم نہ ہو سکیں، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر