Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلزکی مضبوطی کے لئے 3 سیکنڈ کا یہ کار آمد طریقہ ضرور آزمائیں

Now Reading:

مسلزکی مضبوطی کے لئے 3 سیکنڈ کا یہ کار آمد طریقہ ضرور آزمائیں

جسمانی صحت اور فٹنس کے لئے پٹھوں یعنی مسلز کی مضبوطی بہت اہمیت رکھتی ہے، اس ضمن میں ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں چند سیکنڈ تک وزن اٹھانا مسلز کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

یہ بات آسٹریلیا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

اس مقصد کے لئے ایڈتھ کوون یونیورسٹی نے جاپان کی نیگاتا یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سے اشتراک کیا اور 39 صحت مند طالبعلموں کو اس تحقیق میں شامل کیا۔

اس تحقیق کے دوران تمام شرکاء کو ہر ہفتے دن میں 5 سیکنڈ تک مسلز کے زیادہ سے زیادہ کھچاؤ کی ورزش کرنے کو کہا گیا۔

تحقیق کے آغاز پر تمام شرکاء کو 3 گروپس میں تقسیم کر کے انہیں پٹھوں کی مضبوطی کے لئے مختلف ورزش کرنے کو کہاگیا تھا، اور 4 ہفتوں کے بعد مسلز کی مضبوطی کو دیکھا گیا۔

Advertisement

اسی تحقیق کے دوران 13 طالبعلوں کا ایک کنٹرول گروپ بھی بنایاگیا جس نے 4 ہفتوں تک کوئی بھی ورزش نہیں کی اور پھر ان کے بھی مسلز کی جانچ پڑتا ل کی گئی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ وہ گروپ جس نے مسلز کی مضبوطی کے لئے ڈمبلزیا وزن اٹھانے والی ورزش کی 4 ہفتوں کے دوران مسلز کی مضبوطی میں 10 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دیگر 2 گروپس میں مسلز کی مضبوطی میں کم اضافہ ہوا۔

جبکہ ورزش نہ کرنے والے کنٹرول گروپ میں اس طرح کا کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

محققین کا اس تحقیق کے نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا ہے کہ مسلزکو مضبوط بنانے کے لئے بہت زیادہ وقت تک ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس تحقیق کے مطابق کم وقت تک ورزش یعنی 4 ہفتوں تک صرف 60 سیکنڈز کی ورزش بھی مسلز کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

جبکہ لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ مسلز کی مضبوطی اور فٹنس حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ وقت لگانا پڑتا ہے لیکن اصل میں ایسا نہیں ہے بلکہ مختصر مگر معیاری ورزش سے بھی یہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے اور مسل کا ہر کھچاؤ اہمیت رکھتا ہے، جیسا کہ اس تحقیق کے نتائج سے ثابت ہوا ہے۔

Advertisement

محققین کا اس ضمن میں یہ بھی کہنا ہے کہ ان نتائج کو جسمانی فٹنس اور ہیلتھ کے لئے زبردست قرار دیا جاسکتا ہے روزانہ صرف چند سیکنڈ کی ورزش سے بھی بڑھتی عمر کے ساتھ مسلز کے حجم میں آنے والی کمی کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اس مختصر ورزش کا اثر صرف بازؤں پر دیکھا جبکہ جسم کے دیگر مسلز پر تحقیق نہیں کی اگر 3 سیکنڈ کے اصول کا اثر دیگر مسلز پر بھی ہوتا ہے آپ کو پورے جسم کی ورزش کے لئے 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت درکار ہوگا۔

اس تحقیق کے نتائج اسکینڈے نیوین جرنل آف میڈیسین اینڈ سائسن ان اسپورٹس میں شائع کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر