 
                                                                              امریکا کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک اور ان کے بھائی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایلون مسک اور ٹیسلا میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ان کے بھائی کِمبل مسک انسائیڈر ٹریڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انویسٹر واچ ڈوگ ایجنسی ٹیسلا کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن کمبل مسک کی جانب سے فروخت کیے جانے والے ان ٹیسلا حصص کی چھان بین کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلو ن مسک کی برین چپ اور دماغ کے آپریشن کے درمیان کیا تعلق ہے؟
جن کے بارے میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے ٹیسلا میں اپنے حصے کے 10 فی صد شیئرز فروخت کریں گے۔
اور اس کے بعد کچھ ہی دن میں ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی سے کمی ہوگئی تھی۔
ان دونوں بھائیوں کا یہ اقدام انسائیڈر ٹریڈنگ ( کمپنی کے رازوں سے واقف ہونے کی وجہ سے کمپنی کے افسران بالا کا حصص کی ناجائز خرید و فروخت کر کے فائدہ اٹھانا) کے زمرے میں آتا ہے۔
ٹیسلا کی جانب سے امریکی میڈیا میں شایع ہونے والی ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں گیا ہے۔
تاہم فنانل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایلون مسک نےکچھ غلط کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سیدھا سیدھا اس بات کا ثبوت ہے کہ اسٹیوی اپنی انتہائی باریک کلہاڑی کو دوبارہ دھار لگا رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ اسٹیون بچہولزسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے سان فرانسسکو دفتر کے ملا زم ہیں اور ایلون مسک اور ٹیسلا کے خلاف کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
انویسٹی گیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کِمبل مسک نے گزشتہ سال نومبر میں ٹیسلا کے 88 ہزار 500 حصص فروخت کرکے تقریبا 109 ملین ڈالر کمائے۔ اس وقت بیچے گئے شیئرز ٹیسلا میں ان کے حصے کے 15 فیصد تھے۔
اس کے اگلے دن ہی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے حصے کے شیئرز کی فروخت کے حوالے سے پول شیئر کیا، جس سے ٹیسلا کے اسٹاک کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور کچھ دن بعد ہی ایلون نے 9 لاکھ 34 ہزار شیئرز 1ارب 10 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے۔
تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ اگرکِمبل مسک اپنے بھائی کی ٹوئٹ کے بعد شیئرز فروخت کرتے تو انہیں 5 اعشاریہ 8 ملین ڈالر کا نقصان ہوتا۔
قانون کے مطابق کمپنی کے ایگزیکٹو اور بورڈ آف ڈائریکٹرزکے علم میں اگر یہ بات ہو کہ اسٹاک کی قدر میں کمی بیشی ہوسکتی ہے تو وہ ٹریڈ کرنے کے اہل نہیں ہوتے۔
اس بابت ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کِمبل مسک کو آئیڈیا نہیں تھا کہ میں ٹوئٹر پول میں کیا کرنے جا رہا ہوں۔ حالانکہ اس سے میرے بھائی کو تو صرف چند ملین ڈالر کا نقصان ہوتا لیکن میرے اپنے ٹوئٹر پول سے مجھے خود کافی نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 