Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم، سندھ ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد منظور کرلی

Now Reading:

پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم، سندھ ہائیکورٹ بار نے مذمتی قرارداد منظور کرلی
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

پریونیشن الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 میں ترمیم کےخلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مذمتی قرار داد منظور کرلی۔ 

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مذمتی قرارداد میں کہا گیا کہ پیکا میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم صدر پاکستان اور وفاقی وزیر قانون کی طاقت کا غلط استعمال ہے۔ پیکا میں ترمیم کا آرڈیننس رات کے اندھیرے میں جاری کیا گیا ہے۔

قرارداد کے مطابق پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے آرڈیننس کا اجراء قابل مذمت ہے۔ صدر اور وزیر قانون نے آرڈیننس کے ذریعے پارلیمنٹ کو بائی پاس کیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایسی صورتحال میں پیکا سیاہ ترین قانون ہے۔ پیکا ترمیمی آرڈیننس وفاقی وزارت قانون کا مزید ایک مجرمانہ فعل ہے۔ پیکا میں ترمیم فیک نیوز کے نام پر صحت مند تنقید کو دبانے کے مترادف ہے۔

مذمتی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ ایسے قانون کا مقصد نام نہاد مقدس گائے جیسے حکمران کو تنقید سے مبرا بنانا ہے۔ صدر پاکستان ایسے وقت میں آرڈیننس جاری کرسکتے جب اس کی اشد ضرورت ہو لیکن اس وقت اس کالے قانون کے اجراء کے لئے کوئی ہنگامی صورتحال نہیں ہے۔

Advertisement

بار کی جانب سے قرارداد میں کہا گیا کہ ایسا قانون نا قابل قبول ہے جس میں تنقید کرنے والوں کو سزا اور جلدی فیصلے کی دھمکی دے تک ڈرایا جائے۔ اس طرح کے قانون قانون فاشسٹ اور آمرانہ طرز حکمرانی میں بنائے جاتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پاکستان بھر کی بارز ایسوسی ایشن سے قرارداد کے ذریعے کہا کہ اس کالے قانون کی مذمت کریں اور پارلیمنٹرین قوم کی بہتری اور مظبوطی کے ایسے قانون کو ختم کرائیں۔

متعلقہ خبر بھی پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر