Advertisement
Advertisement
Advertisement

پائیدار امن کے قیام کے لیے کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

پائیدار امن کے قیام کے لیے کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے، وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے کشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔ 

کمشیر مکی سنگین صورتِ حال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے خط میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے خط کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں شہادتوں کی حالیہ لہر کو اجاگر کیا ہے۔

خط میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لکھا ہے کہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور چوتھے جینیوا کنونشن سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ نے خط میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن وسلامتی کے قیام کے لیے تنازع جموں وکشمیر کا منصفانہ حل ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی کا خط میں کہنا تھا کہ بامعنی اور نتیجہ خیز ربط و تعلق استوار کرنے کے لیے سازگار ماحول تشکیل دینے کی ذمے داری بھارت پر عائد ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر