
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک انتہائی پرکشش آٹو موبائل سیکٹر پالیسی متعارف کروائی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی، ایم این اے چوہدری سالک،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت ، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں لوکل گورنمنٹ کی قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نئی صنعتیں لگا کر بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی کی جاسکتی ہے ، سمال اینڈ میڈیم ٹرم انٹرپرائزز کو آگے لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک انتہائی پرکشش آٹو موبائل سیکٹر پالیسی متعارف کروائی ہے۔
مخدوم خسرو بختیار نے قائم مقام گورنر کو وزارت صنعت و پیداوارکے بڑے پیمانے کی صنعت اور برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News