گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔
چوہدری محمد سرور نے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عبّاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سے ملک کو پاک کیا جارہا ہے۔
کوہلو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن حیدر عباس شہید ہوگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 فروری کو کیے گئے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی ، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کیپٹن حیدر عباس شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فالو اپ کلیئرنس آپریشن میں دہشت گردوں کو جانی نقصان پہنچا تاہم وہ قریبی پہاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے، بلوچستان کے امن کو سبو تاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
