Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز دن رات وزیراعظم بننے کے ناکام خواب دیکھتی ہیں، خرم شیر زمان

Now Reading:

مریم نواز دن رات وزیراعظم بننے کے ناکام خواب دیکھتی ہیں، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان

پی پی کی ایم کیو ایم کےساتھ بیوفائی کے کئی قصے مشہور ہیں، خرم شیر زمان

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ مریم نواز دن رات وزیراعظم بننے کے ناکام خواب دیکھتی ہیں۔

پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو صرف اقتدار چاہیے، ان کیلئے عزت آنے جانے والی چیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی جمہوریت صرف میثاق کرپشن کو عزت دو ہے، مریم نواز کی لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی عزت نہیں ہے، سلطان مفرور الدین کی سزا یافتہ شہزادی وزیراعظم پر بادشاہت کا طنز کرتی اچھی نہیں لگتیں۔

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے لندن میں کوئی اپارٹمنٹ نہیں تو کیوں لندن جائیں گے ہاں البتہ نواز لیگ کو ڈوب مرنے کیلئے لندن کے تلاب چاہئیں، مریم نواز دن رات وزیراعظم بننے کے ناکام خواب دیکھتی ہیں۔

 پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں غلاظت پھیلانے والوں کی دکانیں بند کردی ہیں، عمران خان کیخلاف عوام کو ورغلانے والوں کی قسمت میں  صرف رسوائی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کے لیے چار ہفتے کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے  ان کو تیاری کے لیے  مہلت دی۔

انہوں نے کہا تھا کہ انصاف میں تاخیر کا مطلب انصاف کی فراہمی سے انکارہے، عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب مہلت مانگ لیتا ہے، عمران خان نے گزشتہ روزشہری کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ خاتون اول کا احترام کرتے ہیں مگرمعیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، لندن میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے گھر پر حملہ کیا، لوگوں کے گھروں میں دیواریں پھلانگ کر جانا افسوسناک ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام  آپ کو کن الفاظ سے یاد کرتی ہے، مجھے ڈیتھ سیل میں قید کیا گیا ،کیا میں کسی کی بیٹی نہیں؟

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان چینلزکی بندش کےبجائےاپنا اوروزراء کامنہ بند کریں، امیدہےتحریک عدم اعتمادکامیاب ہوگی، پاکستان اب مزید بربادی کامتحمل نہیں ہوسکتا ، اتحادی عوام کی آوازپرلبیک کہیں۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ اتحادی جماعتیں،ایم این ایز،ایم پی ایزتقریباً فارورڈ بلاک بنا کربیٹھےہیں، عمران خان جس ملک میں جاتےہیں تماشہ بناکرآجاتےہیں، عمران خان پاکستان کےبنےبنائےتعلقات خراب کردیتےہیں۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا تھا کہ عمران خان کووزیراعظم ہاؤس کےایک کمرےمیں بندکردیناچاہیے، دنیاکاپہلاوزیراعظم ہےجوبنی گالاسےوزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹرپرجاتاہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان ریاستی نواب یابادشاہ نہیں،آپکابھی احتساب ہوگا، ایک ایک پائی کاحساب دیناہوگا،لندن بھاگنےنہیں دیں گے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزیدبڑھےگی۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ جن کاکچن دوسرےچلاتےہیں انہیں مہنگائی کاکیاپتہ، عمران خان نے4سال انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، عمران خان کی جرائم کی فہرست طویل ہے، خاتون اول محترم لیکن سب کیلئےایک معیارہوناچاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا تھا کہ لندن میں پی ٹی آئی ورکرز گھر کے باہر مجھےگالیاں دیتےتھے، میری والدہ بیمارتھیں،پی ٹی آئی ورکرزنےگھرپرحملےکیے ، مخالفین کی کون سی بیٹی،بہو،ماں آپکےانتقام سےبچی؟

انہوں نے کہا تھا کہ وزراء نےمجھ پرذاتی حملےکیے،عمران خان انہیں شاباشی دیتےتھے، جومعیارخاتون اول کیلئےرکھتےہیں وہی دوسروں کیلئےبھی رکھیں۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ محسن بیگ جب آپ کےساتھ تھےتواچھےتھے، عمران خان نےمحسن بیگ کےخلاف ریاستی ادارے کو استعمال کیا، محسن بیگ نےعمران خان کیلئےفنڈنگ کی تھی، عمران خان کی ذہنی حالت پرترس آتاہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر