عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عام آدمی کے ووٹ کےتقدس کے لیے کوشاں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا کہ کیا کسی نے یوسف رضا گیلانی یا انکے بیٹے کوالیکشن کمیشن آتے دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عام آدمی کے ووٹ کےتقدس کےلیے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے قیام میں پیپلزپارٹی کا کردار تھا، اپوزیشن متحد ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری عروج پرہے، لوگوں سے ایک کروڑنوکریوں،50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیاگیا، پیکا ایکٹ حکومت کا خوف ہے، پیکا ایکٹ کے خلاف عدالت جائیں گے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ حکمران کو پارلیمنٹ پر اعتبار نہیں ،آرڈیننس لاتے ہیں، پارلیمنٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے اس کا اپنا کردار ہے، عوامی مارچ 27 تاریخ کوکراچی سے شروع ہو گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ 28 تاریخ کی رات حیدر آباد رکیں گے، یکم مارچ کوسکھر میں رات کو قیام کریں گے ، دومارچ کو رحیم یار خان، پھر وہاں سے بہاولپور اور 3 کو ملتان پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
