Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیٹی کی آخری رسومات ادا کرتے ہی میدان میں پہنچنے والے بیٹسمین کی شاندار سنچری

Now Reading:

بیٹی کی آخری رسومات ادا کرتے ہی میدان میں پہنچنے والے بیٹسمین کی شاندار سنچری

بھارتی شہر بڑودہ کے بیٹس مین وشنو سولنکی نے اپنے بلے سے 100 رن جڑنے کے بعد بھی کوئی جشن نہیں منایا۔ وہ ظاہری طور پر تو میدان میں تھے لیکن کا دل و دماغ بیٹی کے  پاس تھا، جو اب اس دنیا میں نہیں ہے۔

وشنو گزشتہ دنوں ایک باپ اور کھلاڑی کے طور پر اپنی دونوں ذمہ داریاں نبھانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے پہلے بیٹی کی آخری رسومات ادا کیں، پھر دوسری ذمہ داری نبھانے میدان پر لوٹے۔

اپنی بیٹی کی موت سے بری طرح ٹوٹے ہوئے سولنکی نے رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے چندی گڑھ کے خلاف میدان میں کہرام مچا دیا۔

کھیل کے دوسرے دن وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور دوسرے دن ناٹ آؤٹ لوٹے۔

انہوں نے 161 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ  103 رنز بنائے۔

Advertisement

کچھ دن قبل وشنو نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو کھو دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت کی اور پھر ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دوبارہ کرکٹ کے میدان پر آگئے۔

ہر کوئی سولنکی کو سلام پیش کر رہا ہے۔

سوراشٹرا کے وکٹ کیپر بلے باز شیلڈن جیکسن نے ٹویٹ کیا کہ وشنو اور ان کے خاندان کو سلام۔ یہ کسی بھی طرح سے آسان نہیں ہے۔ مزید کئی سنچریاں اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات۔

بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای او ششیر ہٹنگڈی نے لکھا کہ ایک کرکٹر کی کہانی، جس نے کچھ دن پہلے اپنی بیٹی کو کھو دیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کیں اور واپس آکر اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور سنچری اسکور کی۔ ان کا نام سوشل میڈیا پر شاید ‘لائکس’ نہیں لائے، لیکن میرے لیے وشنو سولنکی اصل زندگی کے ہیرو ہیں۔

Advertisement

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق سولنکی کو بیٹی کی پیدائش کی خبر 11 فروری کی آدھی رات کو ملی، لیکن 24 گھنٹے کے اندر ہی انہیں بیٹی کی موت کی خبر مل گئی۔

وہ اس وقت ٹیم کے ساتھ بھوونیشور میں تھے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وڈودرا کیلئے اڑان بھری اور 3 دن کے اندر واپس ٹیم میں شامل ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر