Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب کا پیکا سمیت تمام کالے قوانین کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

Now Reading:

مریم اورنگزیب کا پیکا سمیت تمام کالے قوانین کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے بچ نہیں سکتی، کالے قوانین بھی کالی حکومت کے ساتھ رخصت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے جانے سے ہی پارلیمنٹ کے دروازے پر لگا تالا کھلے گا، عمران صاحب کے خوف ہے کہ پارلیمنٹ کی کرسیاں الٹا دیں، قالین اکھاڑ دیئے، ان شاءاللہ تمام کالے قوانین کو بھی اسی طرح اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب جتنی مرضی کرسیاں الٹائیں، قالین اکھاڑیں، کالے قانون جاری کریں، آپ کی کرسی الٹنے سے نہیں بچ سکتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ معزز عدالت نے ہمارے وکیل منصور صاحب کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے، مقدمے کی سماعت کے دوران وہ ہمارے موقف کو بیان کردیں گے، حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کررکھ دیا ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا پیکا آرڈیننس سے متعلق یوٹرن

وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے پیکا آرڈیننس سے متعلق یوٹرن لے لیا۔

وفاقی وزیرنے پہلے پیکا ایکٹ میں ترامیم کی سمری کابینہ کو بھجوائی اوراب آرڈیننس کی مخالفت کردی۔

سمری کے مطابق پیکا ایکٹ میں ترامیم کی سمری وزارت آئی ٹی نے کابینہ کو بھجوائی تھی۔

Advertisement

سمری کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی کی منظوری سے سمری کابینہ کو بھیجی گئی تھی،پیکا ایکٹ میں ترامیم کی وزارت آئی ٹی کی سمری کابینہ نے منظور کی تھی۔

اب وزیر آئی ٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس سے متعلق وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر