
انگلش کرکٹ بورڈ نے ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ہزیمت آمیز شکست کے بعد ہیڈ کوچ کو عہدے سے برخاست کر دیا۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے اس قبل گزشتہ روز مینز کرکٹ کے ڈائریکٹر ایشلے جائلز کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔
ہیڈ کوچ کرس سلورووڈ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں 0-4 سے ناکامی کے بعد عہدے دے ہٹایا گیا ہے۔
ایشز سیریز کے آخری میچ سے قبل ہی ایشلے جائلز نے ٹیم کی کارکردگی پر انتظامی عہدوں میں ردوبدل کا اشارہ دے دیا تھا، لیکن انہیں یہ نہیں پتہ تھا کہ خود ان کی چھٹی ہو جائے گی۔
AdvertisementBREAKING: Chris Silverwood has been sacked as England men's head coach following their 4-0 Ashes series defeat pic.twitter.com/N1MrfsIOm2
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 3, 2022
انگلینڈ کی ٹیم 2021-2022 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز میں بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-3 کی ناکامی کا طوق گلے میں ڈال کر وطن واپس آئی تھی۔
انگلینڈ کی ٹیم چند ہفتوں کے بعد دوبارہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی جہاں وہ ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گی۔
ہیڈ کوچ کی برطرفی کے بعد ابھی تک کسی بھی کوچ کی تعیناتی کا اعلان نہیں کیا ہے ، فی الحال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض عارضی طور انڈر 19 کے کوچ رچرڈ ڈاسن نبھائیں گے۔
رچرڈ ڈاسن اس وقت ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جہاں انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف فائنل میچ کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News