Advertisement
Advertisement
Advertisement

لفظ “جعلی” شریف خاندان کا برانڈ ہے، شہباز گِل

Now Reading:

لفظ “جعلی” شریف خاندان کا برانڈ ہے، شہباز گِل
شہباز گل

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہےکہ لفظ “جعلی” شریف خاندان کا برانڈ ہے۔

ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ چور بھگوڑوں کے کرپٹ ترجمان حواس باختہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جعلی خط ہو یا جعلی رسیدیں، نااہل شریفوں نے دئیے، جعلی فونٹ ہو یا جعلی ویڈیوز، کلیبری کوئین نے پیش کئے، جعلی اکاونٹس ہو یا جعلی کمپنیاں، نااہل چھوٹے میاں پیش پیش رہے۔

ترجمان وزیراعظم نے کہاکہ جعلی مینڈیٹ ہو یا جعلی بیمار، وہ لندن مفرور ہیں، وزیراعظم عمران خان چور لٹیروں کے اعصاب پر سوار ہیں،حکومتی کارکردگی سے کرپٹ اشرافیہ کی نیندیں حرام ہیں۔

کالے قوانین بنا کرسچ کو سامنے آنے سے روکا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا اور اداروں کے خلاف کالے قوانین بنا کر اب سچ کو سامنے آنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے دوسروں پرجو الزام لگائے وہ ان سب میں خود مجرم ثابت ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شہبازشریف سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ شہبازشریف تو آپ کے ہر جھوٹے اور بے بنیاد الزام کا پاکستان ہی نہیں بیرون ملک عدالتوں میں بھی جواب دے چکے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ الحمداللہ، پاکستان ہی نہیں، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی اور عدالت میں شہبازشریف سرخرو ہوئے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ اور آپ کے ٹاﺅٹ جو ثبوت کے صندوق لا رہے تھے ان کا کیا ہوا؟ ٹرک کے ٹائر پنکچر ہوگئے کیا؟ عدالتوں کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ سب سے پہلے مسلم لیگ (ن) نے کیا اور آج بھی یہ برقرار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس اتنا کمزور ہے تو 6 سال ریکارڈ کیوں چھپایا؟ یہ چھ سال سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ وکیل پر وکیل کیوں بدل رہے ہیں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب غیرقانونی فارن فنڈنگ کیس میں آپ چور نہیں تو پھرچھ سال سے تاریخ پر تاریخ کیوں؟ ہر سال الیکشن کمیشن سے عمران صاحب اپنے اصل اکاﺅنٹس اور ان میں آنے والے اربوں روپے کیوں چھپاتے رہے ہیں؟

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب 14ممالک سے آنے والی کالی دولت چپکے سے جیب میں ڈال لی اور قوم سے جھوٹ بولا کہ دولاکھ میں گزارا نہیں ہوتا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر