پاکستان کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے میں نادرا کا کردار
بول نیوز کی خبر پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کورنگی کو بدتمیزی کرنے پرعہدے سے فارغ کردیا گیا، عامرسراج کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔
خاتون اپنے دستاویزات مانگتی رہیں جب کہ نادراسینٹرکورنگی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے خاتون سے بد تمیزی کرتے ہوئے کہا کہ جس کو شکایت لگانی ہے لگا دو، پورٹل پر ڈالناہے، ڈال دو۔
چیئرمین نادرا نے کورنگی نادرا دفتر پر خاتون شہری کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے والے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کو معطل کر دیا۔
چیئرمین نادرا نے ڈی جی کراچی کو ہدایت دی اور کہا کہ انکوائری کر کے جلد از جلد قوائد وَ ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
