Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی میزائل براہِ راست یوکرینی سائیکل سوار پر آگرا، ویڈیو وائرل

Now Reading:

روسی میزائل براہِ راست یوکرینی سائیکل سوار پر آگرا، ویڈیو وائرل

روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا خوفناک فوٹیجز سے بھر گیا ہے۔

ایسی ہی ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو یوکرین سے سامنے آئی ہے، جہاں ایک سائیکل سوار روسی میزائل کا براہ راست نشانہ بن گیا۔

وسطی یوکرین کے ایک شہر میں سائیکل سوار کو نارنجی روشنی کے ایک بڑے جھماکے میں غائب ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ متاثرہ شخص اپنی سائیکل کے پاس خون کے تالاب میں پڑا ہوا ہے، جبکہ قریب ہی سڑک پر ایک چھوٹا گڑھا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب نامعلوم مقام پر ایک مختلف واقعے میں، مبینہ طور پر ایک روسی ہیلی کاپٹر کو میزائل کا نشانہ بننے کے بعد نیچے گرتے ہوئے فلمایا گیا۔

میزائل ہیلی کاپٹر کو ایک کان پھاڑ دینے والے دھماکے کے ساتھ ہٹ کرتا ہے، جس کے بعد ہیلی کاپٹر زمین کا رُخ کرتا ہے اور زمین پر گر کر پھٹ جاتا ہے۔

دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پانچ روسی جیٹ طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

تاہم روس نے اس کی تردید کی ہے۔

تنازعے کے دونوں اطراف ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے، جبکہ مسلسل ہونے والی تباہی کی مزید اطلاعات ہیں۔

Advertisement

آج صبح جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 40 یوکرینی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ میزائل حملوں میں 40 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

روس کی طرف سے پولینڈ کے مشرقی پڑوسی پر حملہ کرنے کے بعد وزارت صحت نے جمعرات کو کہا کہ ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے جواب میں، پولینڈ کے ہسپتال یوکرین کے زخمیوں کے ممکنہ داخلے کے لیے بستر تیار کر رہے ہیں۔

وزارت نے رائٹرز کو ایک ای میل میں کہا، “پولینڈ یوکرین سے آنے والے تارکین وطن بشمول مسلح تنازعے سے متاثرہ یوکرینی شہری کو قبول کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔”

“ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ پولینڈ کی سرزمین میں داخل ہونے والے ہر فرد کو اسپتال میں داخلے سمیت صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو۔ زخمیوں کے داخلے کے لیے اسپتالوں میں بستر تیار کیے جا رہے ہیں۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر