Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ،شہریوں میں ویکسی نیشن کا رحجان کم، ویکسی نیشن کا عمل معطل

Now Reading:

کراچی ،شہریوں میں ویکسی نیشن کا رحجان کم، ویکسی نیشن کا عمل معطل

کراچی میں شہریوں میں ویکسی نیشن کا رحجان کم ہو گیا، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھی ماس ویکسی نیشن سینٹرز میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطاق ماس ویکسی نیشن سینٹر ایکسپو اور ڈاؤ میں 10 روز سے ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔

سیںٹرز کا عملہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کئی روز سے سراپا احتجاج ہے جبکہ حکومتی بے حسی بھی برقرار ہے۔

اس حوالے سے وزیر صحت عزرا پیچوہو کا کہنا ہےکہ ماس ویکسی نیشن سینٹر محکمہ صحت سندھ کی ترجیح نہیں رہے ، اب ہم گھر گھر جا کر ویکسی نیشن کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایکسپو اور ڈاؤ کا عملہ سراپا احتجاج ہے، ڈیٹا آپریٹر، ویکسی نیٹرز سمیت آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈھائی سو ملازمین ہڑتال پر ہیں۔

Advertisement

سراپا احتجاج عملے کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں کے چیک اور کانٹریکٹ لیٹر فراہم کئے جائیں۔

اب کورونا ویکسین لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی، اسد عمر

اسد عمر کا کہنا ہےکہ کوروناسےبچاؤکیلئےویکسی نیشن ضروری ہے،اب ملک بھر میں 55 ہزارٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کریں گی۔

گزشتہ روز سربراہ این سی اوسی اسدعمر نے کورونا کی پانچویں لہر کی شدت اور ویکسی نیشن کی صورتحال پر میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد بوسٹرڈوزلگواچکی ہے،عوام ہرصورت ویکسی نیشن کرائیں، دوہفتوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 29 افراد کی جان لے گیا

ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں گھرگھرجاکرویکسین لگائےگی، 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اومی کرون کےاثرات ویکسی نیشن والوں کوکم ہوئے۔

Advertisement

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ 2 ڈوزلگوانےکے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوزلگوائیں، 25 لاکھ افراد بوسٹر ڈوزلگواچکے، بوسٹرڈوزسےقوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، کورونا سےنکلنےکاراستہ صرف اورصرف ویکسی نیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بوسٹرڈوزبھی مفت لگائی جارہی ہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر