Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر 5 سال کیلیے نااہل

Now Reading:

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر 5 سال کیلیے نااہل
نااہل

نااہل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے وزیر شاہ محمد کو پولنگ اسٹیشن پر حملے کے جرم میں 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کیس سے متعلق اہم فیصلہ سنایا گیا جس کے تحت پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 218 الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ فیصلہ جاری کیا گیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون الرشید بھی اگلے 5 سال تک کوئی الیکشن نہیں لڑسکتے جب کہ الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف فوج داری مقدمہ درج کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران نامعلوم افراد نے پولنگ اسٹیشنز کے عملے کو انتخابی مواد سمیت اغوا کرلیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وہاں الیکشن ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں صوبائی وزیر شاہ محمد کو بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا جب کہ الیکشن کمیشن نے ایم پی اے شاہ محمد کو ڈی نوٹیفائی بھی کردیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے شاہ محمد نے پی کے 89 بنوں 3 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر فتح حاصل کی تھی جس کے بعد انہیں ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر