موبائل کی دنیا میں ہرگزرتے دن کے ساتھ نئی اختراعات کا سلسلہ جاری ہے اور اس میدان میں چین سر فہرست ہے جو اپنے موبائل ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر میں اپنا سکہ جمائے بیٹھا ہے۔
یوں تو موبائل کو پہلے رابطے کے لئے ایجاد کیا گیا تھا مگر اب اس کی بدولت تمام ہی شعبہ ہائے زندگی میں انقلاب پربا ہوگیا ہے۔
اسی طرح کچھ موبائل کمپنیاں صارف کی ضرورت کو مد نظر رکھتےہوئے اسی مناسبت سے اسمارٹ فون تیار کرتی ہیں اسی میں چین کی کمپنی نوبیا بھی شامل ہے، جو صرف گیمنگ اسمارٹ فونز کے لئے مشہور ہے۔
نوبیا نے اپنے نئی ریڈ میجک 7 سیریز کے گیمنگ اسمارٹ فون میں ایسے فیچر متعارف کئے ہیں جسے دیکھ کر گیمر دنگ رہ جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سیریز کے 2 فونز ریڈ میجک7 اور7 پرومتعارف کئے جاچکے ہیں۔
نوبیا کے یہ دونوں فونز حیرت انگیز طور پراسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسرسے لیس سے ہیں، چونکہ گیم کئی گھنٹوں تک جاری رہتے ہیں تو اسی مناسبت سے گیمنگ سیشنز کے لئے کولنگ سسٹم دیئے گئے ہیں، یعنی دونوں فونز میں ایک ایک ٹربوفین موجود ہے۔

ریڈ میجک 7 سیریز کے ان شاندار فونز میں 6.8 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ دیا گیا ہے تاہم اس کا ریفریش ریٹ مختلف ہے۔
ریڈ میجک 7 میں حیران کن 165 ہرٹز ریفریش ریٹ اور720 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جو اب تک کسی بھی فون میں دستیاب نہیں اور یہی خوبی اس فون کو دوسرے اسمارٹ فونز سے الگ پہچان دیتی ہے۔
جبکہ اسی سیریز کے ریڈ میجک 7 پرو میں 120 ہرٹزریفریش ریٹ کے ساتھ 960 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ موجود ہے اور اس شاندار فون میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہے۔
اس کیمرے کی سب خاص بات یہ ہے کہ اس میں کمپنی نے ڈسپلے میں بینائی کی حفاظت کا خیال رکھا ہے اور اسی لئے ایس جی ایس سرٹیفیکشن کا حامل ہے۔
ان دونوں خوبصورت فونز میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ریڈمی میجک اوایس 5.0 سے کیا گیا ہے۔
ریڈ میجک 7 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ ایئر کولنگ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے، جس کی بدولت فون صرف 17 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتا ہے۔

جبکہ ریڈ میجک 7 پرو میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 135 واٹ کی بہترین فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ ڈیوائس صرف 15 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتی ہے۔
ان دونوں فونز کے ساتھ 165 واٹ چارجربھی فراہم کیے گئے ہیں، جس کو فون کے ساتھ گیمنگ لیپ ٹاپ سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔
گیمنگ کے لئے شولڈر ٹریگرز، میجک جی پی یوامیج ان ہاسمنٹ، گیم اسپیس اور حرارت کو کنٹرول کرنے جیسے سسٹم بھی دیئے گئے ہیں۔
اس سیریز کے فونز میں میں ریڈ میجک کا نیا اے آئی اسسٹنٹ اور انیمیٹڈ مسکوٹ کا اضافہ بھی کیاگیا ہے اور ساتھ ہی ایک گیمنگ چپ رہڈ کور1 بھی دستیاب ہے۔
جہاں تک اس فون میں اسٹوریج کی بات ہے تو ریڈ می میجک 7 میں 8 سے 12 جی بی ریم اور128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہیں جبکہ 7 پرو میں 12 اور 18 جی بی ریم کے ساتھ 128، 256 اور ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

ان دونوں فونز کا سب سے خاص فیچر یہ ہے کہ اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جبکہ 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ اور2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی دیئے گئے ہیں۔
ریڈ می میجک 7 کا 8 سے اور128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل (ایک لاکھ 11 ہزار پاکستانی روپے سے زائد )کا ہے جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل (ایک لاکھ36 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) کا ہے۔
ریڈ میجک 7 پروکا 12 جی بی ریم اور 128جی بی اسٹوریج والا فون (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 12 جی بی ریم 256 اور جی بی اسٹوریج والا فون (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 18 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج والاماڈل )دولاکھ 8 ہزارپاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
