Advertisement
Advertisement
Advertisement

اصل سے سخت اور مضبوط دانتوں کا مصنوعی اینامل تیار

Now Reading:

اصل سے سخت اور مضبوط دانتوں کا مصنوعی اینامل تیار

ہمارے دانتوں کا سفید بیرونی حصہ قدرتی معدن پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے بدن کی سب سے سخت شے قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن کئی وجوہ سے یہ خراب اور شکستہ ہوجاتا ہے۔ اب ماہرین نے مصنوعی اینامل بنایا ہے جو اصل سے بھی مضبوط اور سخت ہے۔

انسانی دانت کا انتہائی بیرونی حصہ یا اینامل صرف چند ملی میٹر ہی موٹا ہوتا ہے لیکن جانداروں میں سب سے مضبوط شے بھی ہے۔ یہ اپنی دیرپا سختی اور مضبوطی میں لاجواب ہوتا ہے۔ اس کی ساخت بہت پیچیدہ ہوتی ہے کیونکہ یہ ہائیڈروکسی ایپاٹائٹ نینووائر کے ساتھ میگنیشئیم اور کیلشیئم فاسفیٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک عرصے سے مصنوعی اینامل بنانے میں کئی مشکلات درپیش تھیں۔

بیجنگ میں واقع بائی ہینگ یونیورسٹی کے سائنسداں ہیوائی ژیاؤ اور ان کے ساتھیوں نے کثیر سطحی ساخت بناتے ہوئے عین انسانی اینامل کی انجینیئرنگ کی ہے۔ اس اہم ایجاد کو آرٹیفیشل ٹوتھ اینامل (اے ٹی ای) کانام دیا گیا ہے۔ یہ بھی ہائیڈروکسی ایپاٹائٹ نینووائر سے بنایا گیا ہے۔ اس کی تیاری پولی وینائل الکحل کی موجودگی میں فریز یعنی مجمند کیا گیا ہے۔ اس طرح ایٹمی اور خردبینی سطح پر یہ حقیقی اینامل جیسا ہے جبکہ اس کی مضبوطی اور سختی اس سے بھی زیادہ ہے۔

اگلے مرحلے میں اسے کئی طرح کے ٹیسٹوں سے گزارا گیا ہے اور اس کی شاندار افادیت سامنے آئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر