Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کی زیرصدارت سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلرسروسزکا اجلاس

Now Reading:

وزیرخارجہ کی زیرصدارت سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلرسروسزکا اجلاس
ٖFM MEETING

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلرسروسزکا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، وفاقی سیکریٹری وزارت قانون و انصاف، چیئرمین نادرا و دیگر وزارتوں کے سینیئر افسران شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری پنجاب، ہوم سیکریٹری خیبر پختون خوا نے بہ ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخارجہ نے کہا کہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں تشریف آوری پرآپ سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں ہم نے قونصلر سروسز کے حوالے سے بہت سی مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے سفرا نے اس اجلاس میں ورچوئل شرکت کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان صاحب کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز تشکیل دی گئی جس کا آج پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ قونصلر سروسز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراقومی شناختی کارڈ کی تجدید، ویزا سروسز، شہریت کی تصدیق، ایمرجنسی سفری دستاویزات کا اجرا سمیت بہت سی خدمات شامل ہیں جو پوری دنیا میں ہمارے سفارت خانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب میں کہا کہ قونصلرسروسز کی بہتر فراہمی کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کے مابین قریبی ربط بہت اہمیت کا حامل ہے۔ میری ہدایت پر ہمارے تمام سفرا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ “ای کچہریاں” منعقد کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پاورآف اٹارنیز کی تصدیق کو آن لائن بنایا گیا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیر خارجہ کو  نادرا کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں میں نئے کھولے گئے نادرا کاؤنٹرز  اور پیش کردہ خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر