
دادو میں زائرین کی گاڑیوں کو خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دادو میں فریدآباد کے علاقے میں درگاہ شاہ گودڑیو جانے والے زائرین کی دو ٹریکٹر ٹرالیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 40 زائرین زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں مجاہد لاشاری، رکھیل بُرڑو،حیات احمد، مسمات ارباب، مسمات سبحان، بسمہ، نائلہ، نسیمہ، یاسر، سجاد لاشاری وغیرہ شامل ہیں ، زخمیوں کا تعلق گوٹھ ابو صمد لاشاری اور گوٹھ عبدالحمید تنیو سے ہے۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو میہڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ شدید زخمی ہونے والے چند لوگوں کو لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کا بڑا سبب خستہ حال سڑک ہے جہاں ٹرالیاں تیز رفتاری سے چلائی جارہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News