Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بلاول

Now Reading:

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بلاول
بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ، مرتضی محمود، علی محمود، عطا گیلانی ودیگر سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر رکھ دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہوگی۔

Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہنا تھا کہ 27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر نکلیں گے اور اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ حسن مرتضی، آصف بشیر بھاگٹ، عبدالقادر شاہین، قاسم گیلانی ودیگر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر