 
                                                                              بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے بھی ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھ ہی دیا ہے۔
شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر اداکار شاہ رخ خان نے یہ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسی سر زمین جہاں محبت میں پڑنا آپ کی زندگی کو ختم کردیتا ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ایک ایسا باغی جوڑا جوکہ اپنے ارد گرد معاشرےکی حدود توڑنے کی ہمت کرتا ہے، اب کیا ان کی محبت زندہ رہے گی؟
فلم 25 فروری کو بھارت کی اسٹریمنگ سروس زی فائیو پر ریلیز ہوگی۔
تاہم شاہ رخ خان نے ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم بطور پروڈیوسر رکھا ہے کیونکہ اس فلم میں وہ اداکاری کرتے نظر نہیں آئیں گے۔
ڈزنی کی ایک ویب سیریز میں کام کرنے کے لیے معاہدہ کرلیا ہے تاہم ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی ممبئی کروزشپ منشیات کیس میں رہائی کے بعد اب فلم ’پٹھان ‘ کی شوٹنگ مکمل کروانے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 