جامعہ کراچی میں داخلہ لینے والے طلباء کیلئے اہم خبر آگئی
جامعہ کراچی نے بی اے لاء سال اول ودوئم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی اے لاء سال اول کے امتحانات میں 91 طلبہ شریک ہوئے جن میں سے 60 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 31 طلبہ ناکام قرار پائے۔
ڈاکٹر سید ظفر حسین کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تناسب 65.93 فیصدرہا، بی اے لاء سال دوئم کے امتحانات میں 108 طلبہ شریک ہوئے۔
ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کا مزید کہنا تھا کہ 86 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 22 طلبہ ناکام قرار پائے، کامیابی کا تناسب 79.63 فیصد رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
