
کورنگی میں ڈکیتوں کی گولی کا ایک اور شہری نشانہ بن گیا.
کورنگی نمبر 4 ابوزر بیکری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دکان پر بیٹھے شخص سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، دکاندار کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔
واضح رہے کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز آزاد ہیں اور صرف جنوری کے مہینے میں ڈکیتی مزاحمت پر 10 افراد کوگولیوں سے بھون دیا گیا، متعدد کو زخمی کردیا، ساڑھے تین ہزارشہری اپنی قیمتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردئیے گئے، گلی، نکڑچوراہوں پرشہرقائد کے باسیوں سے موبائل فونز چھین لیے گئے جب کہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ وارداتیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں رپورٹ ہوئیں۔
معاشی حب پر ڈاکوؤں کا راج ہے جب کہ پولیس کی بے حسی برقرار ہے، نئے سال کا پہلا مہینہ لیکن وارداتوں کا طریقہ پرانا۔
ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر ڈائریکٹ شوٹ کرکے 10 قیمتی جانیں ختم کردیں، تین پولیس اہلکار، نیوی ریٹائرڈ افسر، بچے اور خواتین سمیت 67 افرادزخمی ہوگئے۔
شہرقائد میں ایک ماہ کے دوران 3 ہزار600 گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں سے شہریوں کو محروم کردیا گیا۔
شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں سے ملزمان شہریوں سے ایک ہزارنو سوباہترموبائل فونزچھین کر رفوچکر ہوگئے۔ اسلحہ کے زور پرتین سوچھتیس موٹرسائیکلیں اور گیارہ گاڑیاں چھین لی گئیں۔
لفٹرتین ہزارایک سوپندرہ موٹرسائیکلیں لے کر چھومنتر ہوگئے اورایک سو چودہ گاڑیاں چوری کرلی گئیں، پولیس وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہے۔
رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سب سے زیادہ رپورٹ ہوئیں، کراچی پولیس کے اعلیٰ افسر صرف سب اچھا ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News