Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ کے شوہر نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

Now Reading:

ارطغرل غازی کی معروف اداکارہ کے شوہر نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں ’گوکچہ خاتون‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کے شوہر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

گزشتہ برس اداکارہ بورجو کیراتلی نے فروری میں دیرینہ دوست اور پہلے شوہر رہنے والے گلوکار سنان اکسل سے دوسری بار شادی کی تھی

تاہم اب ایک بار پھر دونوں کے درمیان شادی کے ایک سال بعد اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے نے بتایا کہ گلوکار و اداکار سنان اکسل نے استنبول کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے گلوکار نے بتایا کہ ان کے درمیان شوہر اور بیوی والے معاملے نہیں رہے، اس لیے اب وہ طلاق کے خواہاں ہیں

Advertisement

یہ ہی  نہیں بلکہ  گلوکار سنان اکسل نے عدالت سے طلاق کی دیگر وجوہات خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی ہے

خیال رہے کہ سنان اکسل کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کے بعد استنبول کی مقامی عدالت نے دونوں کے درمیان کشیدہ معاملات کی تفتیش شروع کردی ہے، جس کے بعد عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی

حال ہی میں گلوکار سنان اکسل کی اہلیہ اداکارہ بورجو کیراتلی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹایا ہے۔

دونوں نے فروری 2021 میں کورونا کی وبا کے دونوں میں ترک صوبائی وزیر، سیاستدانوں، اداکاروں اور انتہائی قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے شادی کی تھی۔

گزشتہ برس شادی کرنے سے قبل دونوں کے درمیان 2019 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ایک یہ وجہ بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں کے درمیان بچے کی پیدائش پر اختلافات تھے تاہم اداکارہ فوری طور پر بچے نہیں چاہتی تھیں۔

Advertisement

حال ہی سنان اکسل نے ترک میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بات کرتے ہیں، ان کے درمیان کوئی جسمانی تعلق نہیں ہے۔

گلوکار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایک ہی گھر میں ہونے کے باوجود دس دس دن تک اہلیہ کو نہیں دیکھ پاتے  تھے۔

واضح رہے کہ بورجو کیراتلی اور سنان اکسل نے پہلی بار دسمبر 2018 میں کافی عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی اور ان کی پہلی شادی محض 9 ماہ ہی چلی تھی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر