Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم

Now Reading:

ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں صحافی کے قتل کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سال سے پیشی کا تماشہ چل رہا ہے، اس تماشے کو شروع کرنے والا وزیر اعظم عمران خان ہے، اپنے دفتر میں بیٹھ کر کیس بنانے میں وقت لگاتے رہے، شہباز شریف کے خلاف ایک پوری مہم چلایی گئی۔


Advertisement

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ کدھر ہے شہزاد اکبر جنہوں نے اربوں کی منی لانڈرنگ ثابت کرنا تھی، صاف پانی میں قمر الاسلام کو الیکشن نہیں لڑنے دیا وہ اب بری ہو۔

 مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے عوام سے دشمنی کی،کرائے کے ترجمان پی آئی ڈی ترجمان میں بیٹھتے ہیں،آپ ایک بھتہ خور وزیراعظم ہیں،آپکو گھر جانا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف لندن سمیت تمام عدالتوں سے بری ہوئے،این سی اے نے لندن کی عدالت میں کہا کہ ہم کیس واپس لیتے ہیں،منی لانڈرنگ عدالت میں ثابت کرنی تھی، پی آئی ڈی میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں ان کی نہ بس چلتی ہے اور نہ ان کا بس چلتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہاکہ اگر اسحاق ڈار کا اتنا بڑا ثبوت انکے پاس تھا تو کیسوں میں کیوں نہیں لگایا، لندن کا کیس ایف آئی اے کو طمانچہ ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان کے گھر جانے کا وقت آ گیا ہے، ایف آئی اے ان کے ذاتی ملازم نہ بنیں، شہزاد اکبر کا معاملہ سب کے سامنے ہے، پچھلے ادوار میں لوگوں کا آٹا چینی چوری نہیں کیا،، نیب ذاتی ملازمت بند کرے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آپ ایک بھتہ خور اور غندہ گرد وزیر اعظم ہیں،ان نالائقوں کا اب جانے کا وقت آگیا ہے،ان کو جیلوں میں بھی بھیجیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر