وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
شہبا زشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم بے مثال ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان افغانستان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ نہایت قابل مذمت ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان افغانستان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ نہایت قابل مذمت ہے۔ پانچ پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم نہ صرف بے مثال ہے بلکہ اس لعنت کے خاتمے…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2022
اپنے پیغام میں شہبا ز شریف نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر بے حد افسوس ہے، شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔
خاتمے کے لئے ہماری قربانیاں بھی لازوال ہیں۔ قوم اپنی بہادر افواج کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2022
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم نہ صرف بے مثال ہے بلکہ اس لعنت کےخاتمے کے لئے ہماری قربانیاں بھی لازوال ہیں۔
واضح رہے کہ افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ، دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے5سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شہید شامل ہیں۔
آئی ایس پی ار کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنےکیلئے اقدامات کرے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مضبوط کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
