 
                                                                              بنگلادیش پریمئیر لیگ(بی پی ایل) 2022 کے فائنل میں کومیلا وکٹورینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فورٹیون باریشل کو 1 رن سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کومیلا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کومیلا وکٹورینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
کومیلا کی جانب سے سنیل نارائن نے 57 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، معین علی 38،ابو حیدر 19 جبکہ کپتان عمرئل کیس نے 12 رنز بنائے۔
فورٹیون کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور شفیق الاسلام نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن،براوو اور مہدی حسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں فورٹیون باریشل نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے اور اس طرح اسے 1 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
فورٹیون کی جانب سے شائکت علی 58 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،کرس گیل 33،نور الحسن 14 جبکہ کپتان شکیب الحسن صرف 7 رنز بنا سکے۔
کومیلا کی جانب سے سنیل نارائن اور تنویر اسلام نے2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمٰن اور شوہد الاسلام نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
سنیل نارائن کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ شکیب الحسن کو ٹورنامنٹ میں 284 رنز اور 16 وکٹیں لینے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 