
آسٹریلیا کا اپنا ریگولر مکمل اسکواڈ بھیجنا متاثر کن ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس پر قائم رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے بہت سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ متعدد معروف کرکٹ مبصرین کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ان میں شامل دو نمایاں شخصیات، ایرن ہالینڈ اور ڈیوڈ گوور نے پاکستان میں کرکٹ کے جذبے اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔
آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ گوور کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ گذشتہ روزایرن ہالینڈ کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا اپنا مکمل سکواڈ بھیجنا بہت متاثر کن ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اس پر قائم رہیں گے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔
.@David215Gower and @erinvholland in conversation about #PAKvAUS and Gower's memories of playing in Pakistan. #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/yRkD3TAp6N
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین پر ان کا شاندار خیرمقدم کیا جائے گا، ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، اوران کے پاس بہت کچھ ہو گا۔
دریں اثنا، آسٹریلیوی پریسنٹر اور ماڈل ایرن ہالینڈ نے پاکستان میں کام کرنے کا اپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔ ایرن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ میرا تیسرا موقع ہے اور یہ تجربہ نہایت شاندار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News