Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا کورونا ایک بار پھر خطرناک صورت اختیار کرنے والا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کردیا

Now Reading:

کیا کورونا ایک بار پھر خطرناک صورت اختیار کرنے والا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کردیا
کورونا

کورونا موسم سرما میں تیزی پھیلتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ وائرس ایک بار پھر دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ دو برسوں سے جاری اس وبا کے دوران کورونا وائرس نے کئی بار جنیاتی طور اپنی شکل تبدیل کی ہے۔

 جاپانی سائنسدانوں  کے مطابق یہ وائرس ایک بار پھر شدید علامات کے ساتھ دوبارہ آنے والا ہے اور یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آٗئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا وائرس پہلے سے زیادہ متعدی اور زیادہ شدت اختیار کرنے کی جانب گامزن ہے۔

واضح رہےکہ جاپانی سائنسدانوں کے ایک گروپ کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس اپنی ہیئت ایک بار تبدیل کرنے والا ہے اور اس میں ایک بلکل نئے جرثومے کا ظہور ہونے والا ہے جو بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔

سائنسدانوں کا اس ضمن میں مزید کہنا ہے کہ وائرس کی یہ قسم زیادہ شدید، تیزی سے منتقل ہونے والی بے حد خطرناک متغیر قسم ثابت ہوگی جو طویل عرصے تک دنیا میں پھیلے رہنے کا باعث بن سکتی ہے۔

Advertisement

گریجویٹ یونیورسٹی فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز سوکینڈائی کے پروفیسر ساساکی آکیرا اس تحقیقی گروپ میں شامل ہیں، اور انہوں نے وبائی جرثوموں کے تغیرات اور انسانی قوتِ مدافعت کا تجزیہ کرنے کے لیے ریاضیاتی طریقۂ کار اختیار کیا۔

اس تحقیق کے مطابق جب انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے توکورونا وائرس سمیت دیگرجراثیم بے اثر ہوجاتے ہیں لیکن بار بار جیناتی تبدیلی ان کو جسم کے مدافعتی نظام سے بچا سکتی ہے یوں وہ زیادہ مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ مقدار میں تیزی سے پھیلنے والے جراثیم انسانی مدافعتی نظام سے بچنے اور تیزی سے منتقل ہونے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔

اور اس طرح کے جرثومے جن افراد کو اپنا نشانہ بناتے ہیں، ان میں شدید بیماریوں کا باعث بنتے ہیں، ساتھ  ہی کثرت سے پھیل سکتے ہیں۔

پروفیسر ساسا کی کا کہنا ہے کہ اب بھی مختلف وبائی امراض موجود ہیں، کیو نکہ ان جرثوموں نے انسانی مدافعتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے، اور اسی مفروضے کی بنیاد پر مختلف اقدامات کیے جانے چاہئے ہوسکتا ہے کورونا وائرس ایسا ہی جرثومہ بن جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر