
وسیم اختر نے کہا ہے کہ 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں خامیاں ہیں۔
ایم کیو ایم رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے کہتے تھے ہمارے پاس اختیارات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام شعبے کے افراد ایکٹ کے خلاف تھے ، ایکٹ میں وہ اختیارات نہیں جس سے بہتری آسکے ، ایکٹ سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سمیت سب سے بات کی۔
وسیم اختر نے کہا ہے کہ بطورمیئر4 سالہ دور میں حکومت کے ساتھ بہت میٹنگ کی ، اختیارات نہ ملنے کے باعث ہم ڈیلیور نہیں کرسکے ، 2013 کے بلدیاتی ایکٹ میں خامیاں ہیں۔
ایم کیو ایم رہنماء اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈیلیورنہ کرنے کی وجہ 2013 کا بلدیاتی ایکٹ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News