
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیلجیئم کا سرکاری دورہ کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ بیلجیئم میں سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو اور یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Advertisement…During the meetings, matters of mutual interest, overall regional security situation including current situation in Afghanistan & bilateral relations with EU were discussed. COAS said that Pakistan values its relations with EU countries & earnestly look forward 2 enhance (2/3) pic.twitter.com/kLHSREfhEE
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 17, 2022
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
…mutual cooperation based on common interest.
EU dignitaries appreciated Pakistan's sincere efforts for peace & stability in the region & pledged to play their role for increased collaboration with Pakistan at all levels. (3/3)Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 17, 2022
یورپی یونین کے معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News