
کرس گیل
پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی بدترین کارکردگی کے بعد کرس گیل کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ بھی ہارگئی اور یوں بابراعظم کی قیادت میں ٹیم کو 10 میچوں میں صرف ایک فتح نصیب ہوئی جو اسے گزشتہ میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف نصیب ہوئی تھی۔
کراچی کی بدترین کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جو وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
Hey @thePSLt20 – I will be the new head coach next season for @KarachiKingsARY.
There’s no argument in this one! #UniverseBoss 😊😉Advertisement— Chris Gayle (@henrygayle) February 19, 2022
دی یونیورس باس نے ٹوئٹ میں لکھا ’’ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ میں ہوں گا، اور اس معاملے میں کسی قسم کی بحث نہیں ہوگی‘‘۔
خیال رہے یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے کرس گیل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے علاوہ، لاہور قلندز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔
are u serious 😅😅😅😅 https://t.co/xo6EsaVIVC
Advertisement— Mohammad Amir (@iamamirofficial) February 19, 2022
تاہم کراچی کنگز کی ہیڈ کوچ بننے والے بیان سے متعلق ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی یا پھر حقیقت میں ان کی کراچی کنگز کے آفیشل سے کسی قسم کی کوئی بات چیت چل رہی ہے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی کرس گیل کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ’’ کیا آپ سنجیدہ ہیں‘‘؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News