بیجنگ سرمائی اولمپکس کے وومینز آئس ہاکی کی دو روایتی حریف کینیڈا اور امریکہ کے مابین گولڈ میڈل کی جنگ کینیڈا نے جیت لی۔
کینیڈا نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر ونٹر اولمپک میں پانچویں بار گولڈ میڈل کا تمغہ حاصل کیا۔
آئس ہاکی کے دونوں سپر پاورز کے مابین میچ کو کانٹے دار کہا جارہا تھا، کینیڈا نے ابتدا ہی میں 0-3 سے واضح برتری حاصل کر لی تھی۔
ایک لمحے پر لگ رہا تھا کہ یہ میچ باآسانی کینیڈا جیت جائے گا ، مگر پھراچانک امریکی ٹیم نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ کینیڈا کے گول پوسٹ پر لگاتار حملے کئے۔
میچ کے فائنل مرحلے میں امریکہ نے لگاتار دو گول کر کے میچ میں دلچسپی قائم کر دی ، مگر کینیڈا نے ازسر نو اپنے دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے امریکی حملے کو پسپا کرنے پر توجہ دی۔
فائنل وقت کی سیٹی بجتے ہی کینیڈا کی ٹیم نے سکھ کا سانس لیا اور پھر نہایت جوش و خروش کے ساتھ اپنی جیت کا جشن بنایا۔
فائنل میچ میں دو گول کرنے والی کینیڈین آئس ہاکی کی کپتان میری فلپ نے کہا یہ سب ایک خواب سا لگ رہا ہے، میچ پر ہماری گرفت کچھ دیر کے لئے نرم ہو گئی تھی، جس کا فائدہ امریکہ نے اٹھایا۔
میری فلپ نے کہا روایتی حریف کے بڑے ایونٹ کے فائنل میں شکست دینا نہایت حیرت انگیز اور خوشی سے بھرپور لمحہ ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
