کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پربیرون ملک جانے والے مسافر کے بیگ سے پستول اورگولیاں برآمد ہوئیں ، اسلحہ برآمد ہونے پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کوپولیس کےحوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یوسف نامی مسافر کراچی سے ترکی جارہا تھا تاہم مسافر نے اسلحے کا لائسنس پیش کیا ہے۔
دوسری جانب مسافر نے پولیس کوبیان دیتے ہوئے کہا کہ بچوں نے بیگ میں پستول رکھ دی تھی جسے میں گھر پر رکھنا بھول گیا تھا ۔
واضح رہے کہ حراست میں لیے گئے مسافرکو لائسنس کی تصدیق کے بعد رہا کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ کباڑ خانہ بن گیا ہے، سینیٹ کمیٹی
یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پرتربیتی طیارہ حادثےسے بال بال بچ گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
