
میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی بیوی چین زکربرگ نے آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) کے تدارک کے لیے چار کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا فنڈ قائم کیا ہے چین زکربرگ انشی ایٹوو کا نام دیا گیا ہے۔
اس کا اولین مقصد کسی بھی طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج اور اس سے ہونے والی عالمی تپش کے عمل کو کم کرنا ہے۔ مارک زکربرگ کی بیگم کا پورا نام پریسکیلا چین ہے اور ان کی عطیہ کردہ رقم کا بڑا حصہ فضا میں پھیلتی اور سمندروں میں گھلتی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی کمی کے اختراعاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فیکٹریوں، کارخانوں اور گاڑیوں سے خارج ہونے والا کاربن ڈائی آکسائیڈ گزشتہ صدی کے صنعتی انقلاب کے بعد تیزی سے فضا میں بڑھا۔ اب اس کا توازن بگڑ چکا ہے فضا میں جتنی زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑھے گی عالمی حدت یا گلوبل وارمنگ اتنی ہی بڑھتی جائے گی۔
دوسری جانب یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ سمندروں کی گہرائی میں اترکر سمندری تیزابیت بڑھا رہی ہے اور وہاں موجود جنگلی حیات سمیت تمام جانداروں کی زندگی اجیرن کررہی ہے۔ اب اگر ہم کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج پر قابو پالیتے ہیں تو اس کے مفید اثرات کئی عشروں بعد ہی نمودار ہوسکیں گے۔
گزشتہ برس چین زکربرگ انشی ایٹوو کے تحت 23 ملین ڈالر کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کرنے اور ایک کروڑ ڈالر گیٹس عالمی فیلوشپ کے تحت دی گئی تھی جس کے تحت کاربن کے اخراج کے بغیر توانائی کے نئے طریقے تلاش کرنا تھا۔ اب نئی فنڈنگ کی رقم کے تحت 21 ملین ڈالر یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس کو دیئے جائیں گے جس کےتحت سیمنٹ سازی سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کےاخراج کو کم سے کم کرنا مقصود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News