
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں عدم اعتماد لانے کا حوصلہ ہی نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن صرف ملاقاتوں میں ہی عدم اعتماد لارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی باتیں صرف ہوا میں کی جارہی ہیں، عدم اعتماد کا شوشہ صرف چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ترقی کے سفر کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو عدم اعتماد سے کوئی دلچسپی نہیں، عوام صرف ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن میں عدم اعتماد لانے کا حوصلہ ہی نہیں، اقتدارکی خاطرسیاست کرنے والی اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا-
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News