Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیباریٹری میں جانوروں پر ظلم، ایلون مسک کے خلاف درخواست دائر

Now Reading:

لیباریٹری میں جانوروں پر ظلم، ایلون مسک کے خلاف درخواست دائر
لیباریٹری میں جانوروں پر ظلم، ایلون مسک کے خلاف درخواست دائر

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ایلون مسک کی دو کمپنیوں اسپیس ایکس اور ٹیسلا سے تو سب ہی اچھی طرح واقف ہیں۔

لیکن ایلون مسک انسانی دماغ پر قابوپانے کے لیے ’ نیورا لنک‘ کے نام سے بھی ایک کمپنی قائم کرچکے ہیں جس کا مقصد ایک ایسی ڈیوائس بنانا ہے جس کی مدد سے انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے منسلک کیا جاسکے۔

ایلون مسک کی کافی حد تک گمنام  رہنے والی برین چپ کمپنی کی بازگشت گزشتہ ہفتے اس وقت سنائی دی جب امریکا کے محکمئہ زراعت نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی۔

درخواست میں نیورالنک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی برین چپ ٹیکنالوجی پر تجربات کے لیے میکا ک نسل( لنگور کی نسل سے تعلق رکھنے والے میکاک بندر کا شمار دنیا کے قدیم ترین اور اعلی حیوانات میں کیا جاتاہے)کے بندروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کر رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ نیورالنک نے تجربہ گاہ میں 23 بندروں پر بہت ہلاکت خیز دماغی تجربات کیے ہیں ، جب کہ بہت سے جانوروں کے دماغ میں برقیرے ( الیکٹراڈز) نصب کرنے کے لیے ان کی کھوپڑی کے اوپری حصے کو ہٹا دیا گیا ہے۔

Advertisement

تاہم نیورا لنک نے اپنے بلاگ میں ان تمام تر الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ’ ہم جانوروں کی فلاح پر یقین رکھتے ہیں ہم جانوروں سے بہت زیادہ انسانی اور اخلاقی برتاؤ روا رکھتے ہیں۔‘

تاہم ایلون مسک کے جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر