Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی اور اتحادی افواج دھوکے باز قرار دیدی گئیں

Now Reading:

امریکی اور اتحادی افواج دھوکے باز قرار دیدی گئیں

سابق برطانوی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی روری اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج نے افغانوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

اپنے ایک مضمون میں روری اسٹیورٹ نے لکھا کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا نے خواتین ججوں سے لے کر انسانی حقوق کے محافظوں تک لاکھوں افغانوں کو طالبان کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تباہ حال معیشت، فاقہ کشی کے خطرے اور طالبان کی کمزور انتظامیہ کے باعث دہشت گردوں کے دوبارہ ابھرنے کے خطرے نے افغانوں کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

روری نے لکھا کہ وہ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن نیٹو ممالک انہیں قبول کرنے کی پیشکش نہیں کر رہے، اس لیے وہ پھنسے رہتے ہیں، مختصر یہ کہ ان کو دھوکہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افغانستان میں مداخلت کرنے والی قوتوں کے لیے اب بھی ایک موقع ہے کہ وہ اپنے وعدوں کا احترام کریں۔ اکثر پناہ گزینوں کے حوالے سے دکھائی جانے والی بے حسی، عداوت اور تقسیم سے بچیں، تاکہ ہولناک المیے کو ٹالا جا سکے۔

Advertisement

روری نے ویتنامی کشتی کے سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے پہلے بھی سوچ سمجھ کر، مستقل اور مربوط حل پیش کیے ہیں۔ دنیا افغانستان کے لیے بھی ایسا ہی طرز عمل اپنا سکتی ہے۔

سابق برطانوی وزیر کے مطابق مغربی عوام اب افغانوں کے حوالے سے خیرسگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔ امریکی مداخلت کے 20 سال کے دوران 20 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں نے  افغانستان کا رخ کیا اور شدید نوعیت کے ذاتی تعلقات استوار کیے۔ مغربی باشندے اب افغانستان اور اسے درپیش  مسائل  کے بارے میں بہت سی ہم پلہ ریاستوں سے کہیں زیادہ جانتے ہیں۔

سابق برطانوی وزیر نے لکھا کہ سقوطِ کابل کے بعد غیر معمولی ممالک نے افغانوں کی عارضی یا مستقل میزبانی کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور اپنے دعوؤں پرعملدرآمد کے لیے لچک کا مظاہرہ بھی کیا۔ لیکن اب یورپی ریاستوں کیلیے نادر موقع ہے کہ وہ 2015 کے مہاجرین کے بحران کے بعد وہ یورپی اقدار کا اظہار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر