
قدرت نے ہرغذا میں ایسے اجزا رکھے ہیں جوآپ کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے ساتھ کئی امراض سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں، ان ہی میں مونگ کی دال بھی شامل ہے۔
یوں تویہ دال ہر گھر میں موجود ہوتی ہے اور اس کا استعمال صدیوں ہوتا آرہا ہے لیکن سائنس کی تحقیق کی بدولت اب اس میں موجود صحت بخش اجزا کا تناسب اوربیماریوں سے تحفظ کے حوالے سے نئی معلومات سامنے آئی ہے جس کے مطابق یہ دال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مونگ کی دال پرگزشتہ چند برسوں میں کافی تحقیق کی گئی ہے۔ جس کے مطابق یہ دال اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہے جو جسم میں اینجیوٹینسن کنورٹنگ اینزائم (اے سی ای) کو روک تھام کرتی ہے یہ جز دل کی بیمایوں کا سبب بنتا ہے کیونکہ یہ شریانوں کو سخت اور تنگ بناتا ہے۔
جرنل ہیومن انڈ ایکسپیریمنٹل ٹاکسی کولوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ دالیں اور لوبیا برے کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرتی ہے، جبکہ مونگ کی دال میں اینٹی آکسیڈینٹس کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اس طرح یہ مجموعی صحت ہر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
اسی رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ مونگ کی دال کا صرف ایک ماہ تک استعمال بلڈ پریشر کو اعتدال میں لے آتا ہے۔ اس میں فینولزاورپیپٹائڈز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو پورے جسم پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔
اس صحت بخش دال کا تیسرا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں میگنیشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے کئی افعال کی بہتر انجام دہی کے لئے لازمی سمجھی جاتی ہے۔ جسم میں میگنیشیم کی مناسب مقدار دل کے دورے اور فالج سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس تحقیق سے قبل صرف میگنیشیم کا مطالعہ کیا گیا جس میں 40 سے 79 برس کے 58 ہزارپر میگنیشیم کا جائزہ لیاگیا جس میں یہ جاننا تھا کہ یہ اس کی مناسب مقدار کس بیماری سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے اس سروے کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ میگنیشیم کی درست مقدار دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو 51 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News