Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے بلاول بھٹو اور شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لئے اپوزیشن کا تعاون درکار ہے، ہمارے پاس 2 تہائی اکثریت نہیں ہے۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ صوبہ بنانے میں دلچسپی ہے، اپوزیشن اپنی رائے دے تاکہ اتفاق رائے سے کام کیا جاسکے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارے منشور کا حصہ ہے، انتظامی یونٹ بنادیا قانوث سازی کے لئے اپوزیشن تعاون کرے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پہلے خط کا اپوزیشن رہنماؤں نے جواب نہیں دیا اس لئے آج میں نے ایک بار پھر خط لکھا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی نے جنوبی پنجاب کو پسماندہ علاقہ قرار دیا ہے، خط میں یو این ڈی پی رپورٹ میں جاری ہوئے اعداوشمار بھی لکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جواب دیتی ہے تو اچھی بات نہیں تو انکے ضمیر جھنجھوڑتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں تو ووٹ دیں، یوسف رضا گیلانی سامنے آتی بھی نہیں اور پوری طرح چھپتے بھی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر