
خواجہ سرا
پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی
سندھ حکومت کی جانب سے ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل کو جناح اسپتال میں ہاؤس جاب دی گئی ہے۔ ڈاکٹر سارہ گل کو ہاؤس جاب وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دی۔
خیال رہے شہر قائد سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (جے ایم ڈی سی ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر
بعد ازاں پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارا گل نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایکزیکٹیو ڈائریکتر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر لیا جس کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر سارا گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس حوالے سے ڈاکٹر سارہ گل کا کہنا تھا کہ میں تمام خواجہ سراؤں کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں یہاں تک پہنچ سکتی ہوں تو آپ سب بھی کرسکتے ہیں، ہمت اور کوشش سے ہر مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سعید غنی کی سارہ گل کو پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر بننے پر مبارکباد
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کی زندگی میں مشکلات آتی ہیں لیکن ان کا سامنا کرناچاہیے اور میں ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہوں جب کہ میرے والدین نے بھی ڈاکٹر بننے کے بعد اب مجھے قبول کرلیا ہے۔
ڈاکٹر سارہ گل نے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کے دباؤ میں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News