Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاپنگ کی عادت جیب پرہی بھاری نہیں پڑتی بلکہ چہرے کے مسائل میں بھی اضافہ کرتی ہے

Now Reading:

شاپنگ کی عادت جیب پرہی بھاری نہیں پڑتی بلکہ چہرے کے مسائل میں بھی اضافہ کرتی ہے

شاپنگ کی عادت جیب پرہی بھاری نہیں پڑتی بلکہ چہرے کے مسائل میں بھی اضافہ کرتی ہے

خواتین کی بڑی تعداد اپنی جلد کی حفاظت کے لئے بہت سے جتن کرتی ہیں اور اس کے لئے کئی طرح کی پروڈکٹ بھی استعمال کرتی ہیں تاکہ اس کے حسن کو مزید بڑھایا جاسکے، ویسے تو جلد کے کئی مسائل ہیں ان میں سب بڑا مسئلہ چہرے پر ناپسندیدہ بالوں کاہے۔

چہرے کے بالوں کے لئے خواتین مہنگی کریمیں استعمال کرتی ہیں ایک طرف تو یہ جلد کے مسائل میں مزید اضافہ کا سبب بنتی ہیں جبکہ ساتھ ہی جیب پر بھی اضافی بوجھ پڑتا ہے۔

ان بالوں کی وجہ سے چہرے کے حسن کو گہن لگ جاتا ہے اس کی کئی وجہ ہوسکتی ہیں لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس کی ایک وجہ شاپنگ کی عادت ہے۔

 شاپنگ پر دی جانے والی رسیدیں

Advertisement

آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب بھی کوئی چیز خریدی جاتی ہے اس کی قیمت کی رسید بھی ساتھ دی جاتی، اس کی سیاہی میں بی پی اے یا بایوفینول اے پایا جاتا ہے یہ کیمیکل جسم میں موجود ہارمون اینڈوکرائن نظام کو بری طرح متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے۔

اس رسید کو ہاتھ میں لینے پر یہ کیمیکل جلد میں آسانی سے جذب ہوجاتے ہیں اور براہ راست تولیدی اور اینڈوکرائن نظام کو متاثرکرتے ہیں، جب ہارمون عدم توازن کا شکار ہوتے ہیں تو چہرے پر ناپسندیدہ بالوں میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

اسی طرح یہ کمیکل ڈبہ بند غذاؤں میں بھی پایا جاتا ہےجو ہارمون کے نظام میں بگاڑ کا سبب بنتا ہے۔

ورزش نہ کرنا

ورزش کی افادیت سےکون واقف نہیں اگر یہ کہا جائے کہ ورزش مکمل صحت کی ضامن ہے تو بے جانہ ہوگا۔ خواتین کی بڑی تعداد گھر کے کام کاج کو ورزش سے تشبیہہ دیتی جو کہ غلط ہے۔

ورزش کی کمی سے جسم کا نظام متاثر ہونے لگتا ہے اسی میں ہارمون بھی شامل ہے اوراس طرح چہرے پر ناپسندیدہ بال بھی نظر آنے لگتے ہیں، واضح رہے کہ ورزش کی کمی موٹاپے کا سبب بنتی ہے جس سے ہارمون کے نظام میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں چہرے پر بالوں کی نمو میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

Advertisement

مچھلی کا ضرورت سے زائد استعمال

مچھلی کو پروٹین اور اومیگا تھری حاصل کرنے کا سب سے صحت بخش ذریعہ مانا جاتا ہے لیکن اس کے زیادہ استعمال مرد اور عورتوں میں ٹیسٹیرون نامی ہارمون کی مقدار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے جو چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کی نمو میں تیزی سے اضافہ کرتا ہے۔

اس لئے اس کا استعمال میں احتیاط سے کام لیا جائے تاکہ ممکنہ مسائل سے بچا جاسکے۔

نیند کے مسائل

بھرپوراورپرسکون نیند اچھی صحت کی ضامن ہے اگر اس میں کسی بھی وجہ کمی یا بے قاعدگی آنے لگے اور تو یہ بھی ہارمون کے نظام کو بری طرح کرتی ہے اور اس طرح یہ غیر ضروری بالوں کی افزائش میں اضافہ کا سبب بنتی ہے اور ساتھ ہی صحت دیگر مسائل اور بیماریاں بھی جنم لینے لگتے ہیں۔

ایسے تمام کام جو ہارمون کے نظام کو متاثر کرتے ہیں ان سے دوررہیں یا ان پر قابوپانے کی کوشش کریں تاکہ چہرے کے غیر ضروری بالوں جیسے مسائل سے محفوظ رہ سکیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیپرا کا بڑا ایکشن اضافی بلنگ اور لوڈشیڈنگ پر گیپکو اور سیپکو پر جرمانہ
مستونگ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن؛ بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر