Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداری مافیہ پاکستان کے خلاف کام کررہا ہے، علی زیدی

Now Reading:

زرداری مافیہ پاکستان کے خلاف کام کررہا ہے، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری مافیہ پاکستان کے خلاف کام کررہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے حالات ساری دنیا نے دیکھے کہ پندرہ سال سے زرداری مافیہ نے جو حال کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اہم معاشی حب ہے جو تباہی اس صوبے میں ہوئی ہے اس میں سب شامل ہے، 18ویں ترمیم کے بعد پولیس سیاسی ہوگئی، تعلیم کی حالت سامنے ہے۔


Advertisement

علی زیدی نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں جو حالت ہے جانوروں کا علاج بھی کوئی نہ کروائے، موصوف لانگ مارچ کرنے چلیں ہیں آئیے ایک لانگ مارچ ہم بھی گھوٹکی سے شروع کریں گے جو 6مارچ کو کراچی میں ختم ہوگا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ پوچھتے ہیں سندھ میں تحریک انصاف کا فوٹ پرنٹ کیا ہے تو تحریک انصاف سندھ میں دوسرے نمبر پر رہی ہے، سندھ میں تباہی ہورہی ہے، دو سال سے گندم ہولڈ کرنے کے ساتھ چوری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں گندم چوہے کھا گئے، دو ٹانگوں والے چوہوں سے نیب 10ارب روپے ریکور کرچکا ہے، درجنوں مثالیں ہیں، آڈیٹ رپورٹ بھی آجائے گی، زرداری مافیہ پاکستان کے خلاف کام کررہا ہے اور پیسہ بہا کر چیزیں چھپا لیتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا ہے کہ نوابشاہ میں کیا ہوا، آج سے پہلے علی حسن زرداری کا نام بھی نہیں تھا، علی حسن زرداری تو فہمیدہ مرزا کی زمینوں پر قبضہ کرنے پہنچ گیا تھا، وہ تو وزیر تھیں تو بچ گئیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ سندھ میں پولیس پرائیوٹ آرمی بن گئی ہے اور یہ پولیس والوں کو ملا کر استعمال کرتے ہیں، آئی جی پر افسوس ہے کہ وہ زرداری ہاؤس سے ہدایات لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بڑی طاقت ہے کیونکہ یہاں دو پورٹس ہیں، سندھ حکومت حیدرآباد یونیورسٹی میں رکاوٹ ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر