 
                                                                              وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد نہیں لارہی بلکہ جیل جاتی نظر آرہی ہے۔
اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن 3 سال میں حکومت کو گرانے کی متعدد کوششیں کرچکی، اپوزیشن اپنے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ 6 ڈویژن اورپیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی ہے،اپوزیشن مقدمات سے بچنے کیلئےاکٹھی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےالگ عدالتی نظام قائم کررہےہیں، اوورسیز پاکستانیوں کےمقدمات جلدسنےجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاوراورڈی آئی خان کےالیکشنزمیں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے ای وی ایم خریدے ، ای وی ایم کے استعمال سے کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوتا۔
فوادچوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت نے سندھ کو کورونا ویکسین فراہم کی ہے، سندھ حکومت نے ایک ڈالر کی ویکسین نہیں منگوائی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا عدلیہ سے رویہ بہت اچھا ہے،عدالتوں کےاسٹےآرڈرکی وجہ سےایف بی آرکلیکشن نہیں کرپارہا، ایف بی آرکورٹ کیسز کی وجہ سے3ہزارارب کی ریکوری نہیں کرپارہا، ہر ماہ 150 اسٹے آڈرز کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اتنی بڑی رقم ہے کہ بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے،اسٹےآرڈرزکی وجہ سےانتظامی بحران کاسامناہے، ہمارا کسی ادارے سے لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا،احترام کرتے ہیں۔
فوادچوہدری نے کہا کہ بلاول ، مریم کراچی اورلاہورکی میئرسےسیاست کا آغازکریں، ن لیگ خواتین کےخلاف گند اچھالنےمیں مشہورہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خواتین کی تضحیک سےمتعلق مہم نہیں چلاتی،خواتین کی تضحیک کی مہم ن لیگ چلاتی ہے،ماضی میں ن لیگ نےبےنظیر،نصرت بھٹوکیخلاف مہم چلائی،مریم نواز خواتین کی کردارکشی کرنےوالوں کوحوصلہ دےرہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ اسمبلی میں کیسزکوبراہ راست دکھانےپربحث کی جائےگی، منظورپاپڑ والے اوردیگرملازمین کےاکاؤنٹس سےاربوں نکلے، اپوزیشن کیسزسےبچی توتحریک عدم اعتماد لائے گی، اپوزیشن فی الحال تحریک عدم اعتماد نہیں جیل جاتی نظرآرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان 23 سال بعد 23 فروری کو روس کا دورہ کریں گے
یہ بھی پڑھیں: اتحادیوں نےکہہ دیاوہ ریاست کیساتھ ہیں، شاہدخاقان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 